سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن، اکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویرکو جوڈیشل کردیاگیا

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن، اکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویرکو جوڈیشل کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب حکام نےجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دونوں ملزمان کو عدالت پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان نے کورنگی میں آئل خریداری کے نام پر کرپشن کی، عدالت نے استفسار کیاکہ ریمارنڈ کو کتنے دن ہو گئے ہیں ؟، تفتیشی افسر نے کہاکہ ریمانڈ کو 32دن ہو گئے ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ابھی مزید پوچھ گچھ کرنی ہے، عدالت مزید ریمارنڈ دے، ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیب بار بار جسمانی ریمارنڈ کیوں مانگ رہا ہے؟، عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔