راولپنڈی۔ راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم ، اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خاتون سے چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
تھانہ سٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں خاتون سے چوری کی واردات کرنے والے ملزم ممتاز کو گرفتار کرلیا ۔
ملزم سے مسروقہ رقم 80 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ برآمدکرلی
ملزم نے اپنی ساتھی ملزمہ کے ساتھ مل کر خاتون کے پرس سے رقم چرائی تھی ۔ گرفتار ملزم کے ساتھی ملزمہ کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
تھانہ وارث خان نے کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان فاروق، نوید، عبدالمجید کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے چھینا گیا موٹرسائیکل ، مسروکہ رقم 40 ہزار روپے، اور 4 موبائل فون برآمد کیے ۔ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے یہ منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ نصیر آباد نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گلفام اور عادل کو گرفتار کرلیا ۔
ملزمان سے مسروقہ رقم 50،000 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان سے مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک شناخت پریڈ کے بعد کیا جائیگا
ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔