راولپنڈی _ راولپنڈی پولیس نے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان ، قمار بازی کے ملزم ، چوری کے ملزم ، شراب فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
واہ کینٹ پولیس نے شراب سپلائی کرنے والے ملزم ارجمند عرف سنی سے 50 بوتل شراب اور 3 گیلن میں 60 لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔
نصیرآباد پولیس نے بینک کے اندر پیسے گننے کے بہانے دھوکہ دہی سے رقم چوری کرنے والے ملزم ناصر کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم سے 50،000 روپے برآمد ہوۓ ۔
گوجر خان پولیس نے 9 قمار بازوں ذبیر ، واجد ، الطاف ، مطلوب ، ناصر ، الیاس ، نعیم ، توحید ، نثار جو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان تاش پر جواء کھیلتے تھے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 14 ہزار 700 روپے ، اور 7 موبائل فونز برآمد ہوۓ ۔
جاتلی پولیس نے قتل و اقدام قتل کے مقہ میں مطلوب ملزم شبیر کو گرفتار کرلیا ۔
ملزم نے سابقہ رنجش کی بناء پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کرکے حفیظ کو قتل کردیا ، مدثر ، وحید اور سفیر کو زخمی کردیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج ہوا رواں سال جون میں ۔
آر اے بازار پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ہاشم خان کی ایما پر اس کے ساتھیوں نے شہری اعجاز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے چچازاد بھائی کی مدعیت میں رواں سال درج ہوا تھا ۔
سی پی او خالد ہمدانی نے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی جب تک قمار بازی جیسی برائی جڑ سے نہیں ختم ہوجاتی۔شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔