ٹیسٹ میچ:ایس ایس پی آپریشنز کادورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ٹیسٹ میچ:ایس ایس پی آپریشنز کادورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی ۔پاک-بنگلہ دیش کرکٹ میچ کا دوسرا روز، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ،ایس ایس پی آپریشنز نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور افسران کو ہدایات دیں۔

پاک-بنگلہ دیش کرکٹ میچ کا دوسرا روز، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا

ایس ایس پی آپریشنز نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور افسران کو ہدایات دیں،راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں

تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کرکٹ میچز کی بہترین سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ پاک، بنگلہ دیش کرکٹ میچز کے دوران موثر اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔