راولپنڈی _ راولپنڈی پولیس نے چوری و ڈکیتی ، دوہرے قتل ق اقدام قتل ، سرکاری ہسپتال میں خوف و ہراس پھیلانے ، منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔
تھانہ چونترہ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث وہاب گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان جن میں ملزم عبدلوہاب ، ثاقب علی ، محسن کو گرفتار کرلیا ۔
مگرفتار ملزمان سے مسروقہ رقم 45 ہزار روپے اور موبائل برآمد ہوا ۔
تھانہ چکری نے دہرے قتل اور اقدام قتل کے اشتہاری ملزمان سعید اقبال ، کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے باقی 3 ساتھیوں کو پولیس نے قبل گرفتار کرلیا تھا ۔
ملزمان نے فائرنگ کرکے محمد عرفان اور انیسہ بی بی کو قتل کیا تھا اور ان کی فائرنگ سے خواتین اور بچیاں بھی زخمی ہوئی تھی ۔ واقعی گزشتہ سال فروری میں سابقہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا تھا ۔
تھانہ کلرسیداں نے سرکاری ہسپتال میں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے اشتہاری ملزم احسان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے باقی 45 ساتھیوں کو پولیس نے قبل ازیں گرفتار کرلیا تھا ۔ ملزم احسان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہسپتال میں فائرنگ کرکے نعمان کو ذخمی اور متعدد افراد کو ڈنڈوں کے وار سے زخمی کردیا تھا ۔ واقعہ کا مقدمہ دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔
تھانہ گوجر خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیۓ پولیس سے مزاحمت کرنے والے 3 منشیات فروش منظور عرف مرلی ، سہیل ، نوید ، فیضان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم منظور قبل ازیں قتل کے مقدمہ میں گرفتار ہو چکا ہے
ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ گرفتار اشتہاری ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی.