راولپنڈی ۔راولپنڈی پولیس نے منشیات فروش ، قتل ، سٹریٹ کرائم ، چوری و ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ صدر واہ نے 3 روز قبل گھر میں چوری کرنے والی ملزمہ ناہید کو گرفتار کرلیا ملزمہ سے مسروقہ ملکی و غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات برآمد ہوئے جس کی مالیت 8 لاکھ روپے کے قریب ھے ۔تھانہ ٹیکسلا نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کرلیا جن میں ملزم بہادر ، سراج شامل ہیں گرفتار ملزمان سے چھنا گیا موٹرسائیکل ، نقدی 45 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد ہوا ۔تھانہ چونترہ نے قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا ملزم اعجاز نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ راستے کے تنازع پر فائرنگ کرکے محمد یوسف کو قتل کردیا تھا ۔ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں درج ہوا تھا 2013 میں اشہاری ملزم اعجاز کے 4 ساتھی خداد ، جہانداد ، مدثر ، اسلام ، قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں۔ پولیس نے منشیات فروش کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے 7 کلو سے ذائد چرس برآمد ہوئی ۔گرفتار ملزمان میں ظہیر ، توقیر ، اشفیان ، شامل ہیں ۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ھے جس کے لئے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ھے ، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">