ورکرز ویلفیئر فنڈزمیں خرد برد کا ریفرنس،ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل جاری

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق سیکرٹری افتخار رحیم وغیرہ کے خلاف ورکرز ویلفیئر فنڈز میں مبینہ خرد برد ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پر دلائل جاری رہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کا بریت درخواستوں پر دلائل دیے گئے جبکہ نیب کی جانب سے شریک ملزم سعید احمد کی بریت درخواست پر نیب نےجواب جمع کرایا جس پر دلائل کیلئے عدالت نے سماعت16 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔