بین الصوبائی گروہ کے2 ارکان گرفتار،ڈی آئی جی کی پولیس ٹیم کو شاباش

اسلام آباد ۔وفاقی اسلام آباد پولیس نے تھانہ نون ،فیصل آباد اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے والا بین الصوبائی گروہ کے دو ارکان گرفتارکرلیا

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے تین موٹر سائیکل،موبائل فون ،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا گیا

ملزمان کا اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف ہوا ہے،ملزمان موٹر سا ئیکلوں پر سوار ہوکر اسلحہ کی نوک پر راہگیروں، دوکانداروں ، اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے اور بائیکا والوں کو لوٹتے تھے۔

ملزمان مزاحمت پر شہریوں پر فائرنگ کر دیتے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نون ، فیصل آباد اور لاہور میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں عمل میں لائی جارہی ہے۔