راولپنڈی۔راولپنڈی پولیس کی غنڈہ گردی بحریہ ٹاؤن (فیز 7) چوکی کے کانسٹیبل قاسم اور اے ایس آئی داؤد کی کاروباری شخصیت کو حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کا بنایا. پولیس کانسٹیبل نے ممتاز کاروباری شخصیت کو فون کال کر کے چوکی بلایا اور گالی گلوچ شروع کر دی منع کرنے پر تشدد نشانہ بنایا موبائل اور پیسے چھین کر حوالات میں بند کر کے وڈیو بنائی بڑی منت سماجت کے بعد پیسے لے کر چھوڑا اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو دوبارہ یہی حال کروں گا
سی پی او راولپنڈی کو دی جانے والی درخواست میں فیاض نذیر نے کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری یہ ویڈیو بھی وائرل کر دیں گے پولیس اہلکاروں نے مدعی کا موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی بڑی منت سماجت کے بعد پیسے لے کر چھوڑا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہارا یہی حال کروں گا ۔ کیپٹل نیوز پوائنٹ نے چوکی بحریہ ٹاؤن (فیز 7) ان کا موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو چوکی انچارج سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس کے سا تھ کوئی زیادتی نہیں ہ ہوئی بلکہ اس نے پو لیس ا ہلکاروں سے زیادتی کی تھی اس نے اگر درخواست دی ہے تو وہ جھوٹی ہے ہمارے پاس اس کے ثبوت ہیں ۔