پولیس لائن فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد ، سی پی او فیصل آباد کامران عادل

فیصل آباد (کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر پولیس لائن فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر پولیس لائن فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد ہو ا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک امین نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ کیا ۔پریڈ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پریڈ میں ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرنے پریڈ کا معائینہ کیا اور جوانوں کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا۔اسکے بعد مارچ پاس ہوا اور پولیس کے دستے سلامی چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرے۔ جنرل پریڈ کامقصد پولیس کے ٹرن آوٹ اور ڈسپلن بہتری لانا ہے ۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرزنے پریڈ گراونڈ میں موجود جوانوں سے خطاب کیا۔ فیصل آباد پولیس کو ایک مثالی پولیس بنانا ہے۔بنیادی اقدار خدمت سے سرشار، عوام دوست، مساوی قانون کا اطلاق پولیس پر عمل کرنا ہے۔ پولیس لائنز کے اندر ڈسپلن ہونا چاہیئے ہمارا مقصد امن و امان کی بحالی ہے۔اب ہرہفتے باقاعدگی سے پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا ۔