فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر انچارج تحفظ مرکز مدیحہ ارشاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سکھوں کے تہوار لوہڑی میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق سی پی او کامران عادل کی خصوصی ہدایت پر انچارج تحفظ مرکز مدیحہ ارشاد ہے وارث پورہ کیتھولک چرچ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ لوک ویہاڑ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقد کردہ سکھ تہوار لوہڑی میں سکھ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے شر کت کی. سکھ کمیونٹی کی جانب سے پولیس ٹیم کو خوش آمدید کہا گیا اور روایتی چادریں پہنائی گی تہواڑ میں شرکت کرنے کا مقصد سیکھ کمیونٹی کو اپنایت اور تحفظ کا احساس دلانا ہے تہوار میں شرکت کرنے پر سیکھ کمیونٹی کی جانب سے سی پی او کامران عادل اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا .