فیصل آباد(کرائم رپورٹر)شہید کانسٹیبلان محمد نسیم آفتاب اور خالد محمود کی برسی کے موقع پر پولیس دستوں نے سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دیں اور لواحقین کے ساتھ ملاقات کیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر تھانہ چک جھمرہ کی پولیس نے شہید کانسٹیبلان محمد نسیم آفتاب اور خالد محمود برسی کے موقع پر شہدا کی قبروں پر حاضری دی ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔
شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ شہداء نے دوران ڈیوٹی پولیس مقابلہ کر تے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ شہداء فیصل آباد پولیس کا فخر ہیں کسی بھی غمی خوشی میں شہداء کی فیملیزکو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے شہداء کی فیملیز میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔شہداء فیصل آباد پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ہے ۔