راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا ٹریفک ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ سی پی او نے مختلف برانچوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا سی پی او نے ڈرائیونگ سکول میں شامل کیے جانے والے نئے ڈرائیونگ سمیولیٹر کا بھی معائنہ کیا-
سی پی او نے جدید ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈرائیونگ سمیولیٹر کو دیگر ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز تک توسیع دینے کی ہدایات دیں، ون ونڈو لائسنسنگ ہال کے دورے کے دوران سی پی او نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیےسی پی او نے ڈرئیونگ لائسنس روڈ ٹیسٹ ٹریک کا بھی معائنہ کیا اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں.
سی پی او نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں برانچ انچارجز سے فرداَ فرداَ بریفنگ لی اورہدایات جاری کیں سی پی او سید خالد ہمدانی نے سی ٹی او راولپنڈی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا .