تھانہ بنی نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ بنی نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں بالاج ، تیمور ، احتشام شامل ہیں ملزمان سے 9 موٹر سائیکل ، 6 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا ۔ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا گیا ھے جس کہ بعد مزید پیشرفت متوقع ہے ، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت نہیں بچ سکتے.