تھانہ صدر واہ نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ صدر واہ نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ و چھینے گئے 5 موٹر سائیکل اور رقم 12 ہزار 900 روپے برآمد،گرفتار ملزمان میں حسن، احمد اور شاہ زیب شامل ہیں،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،جبکہ دوسری جانب رشتے کے تنازعہ پر شہری بنوزئی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم محمد گل کو گرفتار کرلیا مجرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا تھا مقدمہ گزشتہ سال درج ہوا مجرم کا 1 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوچکا ہے،ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔