راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ رتہ امرال نے بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 11 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 60 ہزار 500 روپے اور 9 موبائل فون برآمد، موقع سے 9 بیٹرے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 11 قمار بازوں کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں آغا گل، شیر بادشاہ، بہادر، امین اللہ، علی رحمان،شاہین، ہدایت اللہ،حیات خان، ذاکر اللہ، امین خان اور فیصل شہزاد شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 60 ہزار 500 روپے اور 9 موبائل فون برآمدہوئے، موقع سے 9 بیٹرے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔