انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی ، اومیگا سٹی کےمالک اند ھا دھند فائرنگ سےقتل، دو افراد شیدید زخمی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھا نہ سول لائن کے علاقہ میں دن دیہاڑے قتل کی لرزہ خیز واردات انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے لئےآنے والے اومیگا سٹی کےمالک اند ھا دھند فائرنگ سےقتل جبکہ دو افراد شیدید زخمی ہو گئے ملزمان ہائی سیکورٹی زون سے فائرنگ کرتے ہوے پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔،گزشتہ روز انسداد دہشتگری عدالت کے باہر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی دفتر کے قریب میٹرو سٹی گروپ کی اومیگا سٹی گروپ کے افراد نے اومیگا سٹی کے مالک دانیال اقبال کیانی جو کہ عدالت پیشی کے لئےآیا ہو اتھا پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے راجہ ندیم اختر ولد راجہ ریاست خان نے بتایا راجہ دانیال اقبال ولد اقبال اختر عبو ری ضمانت انسداد دہشت گردی کورٹ راولپنڈی میں ائے جس کی وجہ سے ہمراہ عارف ولد محمد فاضل عاصم کیانی ولد رحمت خان عا صم رشید خالد راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر موجود تھے کہ دانیال اقبال کل ہی راولپنڈی اگیا تھا ڈپٹی کمشنر افس کے باہر موجود تھے ہم سب دانیال کو ملنے لگے کہ اچانک ابراہیم بمہ چار نامعلوم جن کو سامنے انے پر شناخت کر سکتے ہیں مسلح پسٹل ائے اور اتے ہی ابراہیم نے للکارا کے اج دانیال اقبال کو زندہ نہیں چھوڑیں گے ساتھ ہی ابراہیم نے قتل کرنے کی غرض سے سیدھا فائر دانیال پر کیا جو اس کے اس کو بائیں پٹ پر لگا جس سے دانیال زخمی ہو کر نیچے گر پڑا

جس پر ابراہیم نے گرتے ہوئے دانیال پر متعدد فائر کیے جو اسے جسم کے مختلف حصوں پر لگے جبکہ نامعلوم اشخاص نے قتل کی غرض سے سیدھی فائرنگ کی جو ایک فائرعاصم رشید عرف ٹوٹی کو لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا جبکہ حملہ اور فائرنگ کرتے ہوئے اور دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے تمام واقعہ ہم نے خود دیکھا عزیز ابراہیم سفیر اسماعیل عرف شیلہ کی ایماں پر دانیال پر جان لیوا حملہ کر چکا ہے جس کی ایف ائی ار تھانہ گوجرخان میں بھی درج ہے اب بھی اس حملہ میں اسماعیل عرف شیلا طارق اور مقرب عباسی جو کہ میٹرو سٹی کا قبضہ گروپ ہے ان کی ایما پر ابراہیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دانیال اقبال اورعاصم رشید پر جان لیوا حملہ کیا کچھ عرصہ قبل اسماعیل اورشیلا مقرب عباسی نے عاصم رشید خالد اور اکاش کے سامنے کسوال اڈے پر دانیال کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اور اج اسی دھمکی پر عمل کرتے ہوئے اند ھا دھند فائرنگ کی دونوںز خمیوں کو لے کر گاڑیوں میں ڈال کر ہسپتال کی جانب جا رہے ہیں راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دانیال اقبال جان بحق ہو گیا ملزمان سے وجہ عناد د میٹرو سٹی نے دانیال اقبال اور اس کے چچا قمر کی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جس کے مقدمات بھی زیر سماعت ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم سول لائن پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔