تھانہ کلر سیداں رکشہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ کلر سیداں نے،رکشہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ رکشہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رکشہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد شبیر کو گرفتارکر لیا،ملزم سے چوری شدہ رکشہ برآمدہوا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو انکے اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔