راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ بنی نے ، ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دانیال ناصر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے تھانہ بنی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،ا شتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔