ٹریفک ھیڈ کوارٹرز ریس کورس ، سٹریس اینڈ اینگر مینیجمنٹ کورس کا انعقاد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ٹریفک ھیڈ کوارٹرز ریس کورس میں سٹریس اینڈ اینگر مینیجمنٹ کورس کا انعقاد۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نہ صرف انفورسمنٹ پر زور دے رہی ھے بلکہ اپنے انفراسٹرکچر کو بہتر سے بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لئے اپنی فورس کی فلاح و بہبود پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ھے اسی سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی کاوش پر ایک معروف نجی آرگنائزیشن کے تعاون سے اس ورکشاپ کا آغاز کیا گیا جس میں فیلڈ ٹریفک سٹاف سے 100 ٹریفک وارڈنز اور 50 ٹریفک اسسٹنتس نے شرکت کی ،

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے فورس کی کونسلنگ کے لئے اس طرح کی 5 مزید ورکشاپس کا انعقاد کیا جاۓ گا تا کہ ٹریفک پولیس کے تمام اہلکار اس سے مستفید ھو سکیں اور اپنی خدمات میں بہتری لا سکیں.اس کا مقصد ٹریفک سٹاف کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور انہیں پیشہ وارانہ زندگی میں دباؤ اور غصے جیسے مسائل سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے تیار کرنا ھے،ورکشاپ کے ذریعے ٹریفک سٹاف کو اپنے جذبات پر قابو پانے ، تنازعات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کی ترغیب دی گئی،

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کی سہولت کے لئے اپنے مشن اور فورس کی تربیت میں بہتری لانے کے لئے پر عزم ھے ،ایسے اقدامات عوامی خدمت کے جذبے کو تقویت دینے اورشہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کاوشوں کا حصہ ھیں، سی ٹی او بینش فاطمہ نے اس موقع پرامید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف فورس کی کارکردگی میں اضافہ ھو گا بلکہ شہریوں کے ساتھ ان کے رویے میں بھی مثبت تبدیلی آۓ گی۔