فصیل آباد (بیورو رپورٹ )دھمکی آمیز خط پھینکا جس میں مبلغ 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا اور نامعلوم ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہرکرنے والے نامعلوم ملزم نے معروف کاروباری شخصیت / مستغیث جاوید اقبال ولد رشید احمد سکنہ مکان نمبر 319 محلہ ویور کالونی نمبر 2 فیصل آباد کے گھر میں ایک دھمکی آمیز خط پھینکا جس میں مبلغ 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ، پولیس نےدھمکی آمیز خط دننے پر مقدمہ نمبر 129/25 مورخہ 16.01.25 بجرم 384 ت پ تھانہ غلام محمد آباد میں درج کیا ۔ مقد مہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ نامعلوم ملزم نے 15/16.01.25 کی درمیانی شب نامعلوم ملزم نے معروف کاروباری شخصیت / مستغیث جاوید اقبال ولد رشید احمد سکنہ مکان نمبر 319 محلہ ویور کالونی نمبر 2 فیصل آباد کے گھر میں ایک دھمکی آمیز خط پھینکا دیا جس میں مبلغ 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا نامعلوم ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کیا اور تاوان کی وصولی کے لئے مورخہ 17.01.25 رات 3 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی اور رقم بھتہ نہ دینے کی صورت میں بیوی بچوں کو اٹھا کر لے جانے اور جان سے مار دینے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس سے کاروباری طبقہ اور علاقہ میں شدید خوف وہر اس کی فضاء پھیل گئی جس پر فوری طور پر تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج عمل میں لایا گیا .
سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے فوری طور پر حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے ایس پی لائلپور ڈویژن رحمان قادر کی زیر نگرانی مقدمہ کو ٹریس آوٹ کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی راجندر میگھوار ASP سر کل گلبرگ کی سربراہی میں انسپکٹر شعیب احمد SHO اور محمد اشفاق SI / INV تھانہ غلام محمد آباد معہ ہمراہی ملازمان پر مشتمل تھی جنہوں نے شب و روز محنت کرتے ہوئے اور جدید ٹیکنکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے صرف چند گھنٹوں میں نامعلوم ملزم کو ٹریس آوٹ کیا جس سے کاروباری طبقہ اور علاقہ میں خوف ہر اس کی فضاء ختم ہوئی اور عوام الناس میں پولیس کا اعتماد بحال ہوا ہے سی پی او فیصل آباد کی جانب سے تمام ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔