راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ ٹیکسلا نے ،سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دلاور گینگ کا سرغنہ 3 0ساتھیوں سمیت گرفتار،مسروقہ رقم 48 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دلاور گینگ کے سرغنہ کو 03 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ دلاور، حماد، قاسم اور صدر خان شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 48 ہزار روپے برآمدہوئے،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
