راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا میں رات گئے کار چوری کر کے فرار ہوتے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی کار چور ہلاک،گزشتہ رات چرائی گئی مہران کار اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی،فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی کار چور ہلاک ہو گیا، ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے،گزشتہ رات چرائی گئی مہران کار اور اسلحہ برآمد، ہلاک ملزم کی شناخت موسیٰ خان کے نام سے ہوئی.
جو کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ بھی تھا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔