فیصل آباد (کرائم رپورٹر) سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی پولیس لائن کمپلیکس میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ ، میٹنگ میں ایس ایس انویسٹی گیشن عبدالوہاب اورضلع بھر کے ٹاؤن ایس پیز ، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچیز نے شرکت کی ، میٹنگ میں قتل،اغوا برائے تاوان ڈکیتی،رابری مع قتل،ہاوس رابری و دیگرسنگین نوعیت کے مقدمات کے متعلق افسران سے دریافت کیا ، تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلدازجلدحقائق پر یکسو کرنے کی ہدایت کی ۔
کائیٹ فلائنگ ، ہوائی فائرنگ ، منشیات فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائیاں عمل میں لانے کے احکامات جاری شہر میں امن وامان کیلئے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کومزید تیز کریں اور PO’s، TO,sکی گرفتاری کو یقینی بنائیں، سنگین مقدمات،قتل،اغوا ء برائے تاوان،قبضہ گروپ،ڈکیتی وراہزنی اور دیگرریسکیو15سے موصول ہونے والی کالز کو سنجیدگی سے لیا جائے کال کی تحقیقات کرنے کے بعد بروقت کاروئی کی جائے گی ،پیٹرولنگ پلان اور سنیپ چیکنگ پر خصوصی توجہ دیں ہر تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کریں تاکہ فیصل آباد کوکرائم فری سٹی بنایا جاسکے۔