فیصل آباد( کرائم رپورٹر ) تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین پولیس مقابلہ فائرنگ کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے دو ساتھی چھڑوا لیے فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ پورے علاقے میں خوف و راس پھیل گیا پولیس کی جوابی فائرنگ کے باوجود ملزمان کو گر فتار کر نے میں ناکام ہو گئی پولیس کا دعوی ہے کہ پولیس حراست میں چھڑوائے گئے ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جن کو ہسپتال علاج معالجے کی غرض سے پہنچا دیا گیاملزمان کے 4 کس ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ انچارج انویسٹی گیشن محمد شفیق سب انسپکٹر معہ ہمراہی ملازمان1. اللہ دتہ2. سلیم کو مقدمہ نمبر 861/24بجرم394ت پ، مقدمہ نمبر 868/24 بجرم 392 ت پ ، مقدمہ نمبری822/24بجرم392ت پ ،مقدمہ نمبر 632/24 بجرم 393 ت پ تھانہ ماموں کانجن میں برآمدگی کے بعد واپس آ رہے تھے۔
فیصل آباد۔ جب 494گ ب بر لب نالہ کے قریب پہنچے تو 4کس نامعلوم ملزمان کے ساتھی مسلح بسواری 2موٹر سائیکل آۓ اور پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوۓ پولیس سے ملزمان کو پولیس پارٹی سے چھڑوا لیا اور فرار ہونے لگے تو پھرپولیس پارٹی نے حفاظتی خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور کراس فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر محتاط انداز میں چیک کرنے پر دو کس ملزمان اللہ دتہ اور سلیم زخمی حالت میں پاۓ گئےجو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوۓ تھے ملزمان کے 4 کس ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے زخمی ملزمان کو برائےعلاج معالجہ بذریعہ سرکاری گاڑی THQ سمندری پہنچایا گیا فیصل آبادفرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے زخمی ملزمان متعددمقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں فیصل آباد ۔سی پی او کامران عادل نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔