اسلام آ باد (کرائم رپورٹر)تھانہ آ بپا رہ کے علاقے میں راہزنی کی کال کا ڈراپ سین، شہری کی طرف سے کی جانے والی راہزنی کی کال جھوٹی نکلی، شہری نے نقدی اور مو با ئل فون چھیننے کا ڈرامہ رچایا تھا، مکمل تحقیقات اور چھان بین کے بعد شہری کی کال جھوٹی ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیا،مزید تفتیش جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں شہری نے ”پکار”15-پر کال کی نا معلوم ملزمان اس سے گن پوائنٹ پر نقدی اور مو با ئل فون چھین کرفرار ہوگئے ہیں، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے و اقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، واقعہ کے بعد سینئر افسران موقع پر پہنچے، جائے وقوعہ تک تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیااور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ کی ہر زاویہ سے مکمل تحقیقات اور چھان بین کی گئی،شہری کی طرف سے کی جانے والی کال جھوٹی نکلی .
شہری نے نقدی اور مو با ئل فون چھیننے کا ڈرامہ رچایا تھا،شہری کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ ما لک سے رقم لے کر جو امیں ہار دی تھی،مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت پرعزم ہے، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ کسی قسم کی جھوٹی کال کرنے سے گریز کریں جس سے پولیس کے وقت کا بھی ضیاع ہو اور شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو ا، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار- ”15پرفوری اطلا ع دیں