اسلام آ باد (کرائم رپورٹر)اسلام آبادٹریفک پولیس شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ، گزشتہ 01ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر88ہزار سے زائدڈرائیوز کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،135اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز عمل میں لائے گئے جبکہ شہریوں کو ٹریفک کے درپیش مسائل کے حل کے لئے سٹیزن ٹریفک پولیس لائیزان کمیٹی کو بھی فعال کر دیا گیاہے
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پو لیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر کے حادثات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،اس سلسلے میں گزشتہ 01ماہ کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں جن میںلین کی خلاف ورزی، سرخ سگنل کی خلاف ورزی، زیبرا کراس/ اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی، غلط راستے پر سفر، ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنا، بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا، اوور اسپیڈنگ، ون ویلنگ اورغلط پارکنگ کے خلاف بلا تفریق اور سخت کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 88ہزار سے زائدڈرائیوز کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں ، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 187 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے18ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا .
جبکہ 135اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز عمل میں لائے گئے،چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارلحکومت میںٹریفک قوانین کے نافذ کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ/مارکیٹ ڈیوٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کی ، غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کیلئے مزیدفورک لفٹرز تعینات کیے ، اوور اسپیڈنگ کو مو¿ثر طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے سرنگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک افسران کو اسپیڈ کیمروں سے لیس کیا ،اسی طرح اسلام آباد ٹریفک پولیس ہائی وے پیٹرول یونٹ بھی ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے خلاف موثر طور پر فعال ہے اور اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دے رہا ہے ،مو¿ثر نفاذ کے لیے دو شفٹوں میں سرپرائز چیکنگ پوائنٹس لگائے گئے ہیںاورٹریفک افسران کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سمارٹ ٹریفک ریسپانس یونٹ تعمیراتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میںمنظم انداز میں فعال ہے،جبکہ غیر ملکی وفود کی آمد ورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بہترین ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھا،اسی طرح نیو ائیر نائیٹ پر موثر پلانگ کی بدولت کسی بھی قسم کوئی مہلک حادثہ پیش نہیں آیا،ٹریفک پولیس نے مختلف سوشل میڈیا ذرائع اور ایف ایم ریڈیو 92.4 کے ذریعے عوامی آگاہی کے لیے وسیع پیمانے پر سوشل میڈیا مہمات شروع کی گئی ہیں.
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے لیے روڈ سیفٹی ورکشاپس کا انعقاد بھی جاری رکھاہے،جو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آئے ہوئے درخواست دہندگان کو بھی دی جاتی ہیں،ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ سڑکوںاور شاہراہوں پر رضاکاروں کے ذریعے سڑک استعمال کرنے والوں ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کررہا ہے،جبکہ مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتیں (MoUs) بھی دستخط کی گئی ہیں تاکہ عوام میں ٹریفک کے شعور کو بڑھایا جا سکے،پولیس افسران کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے خصوصی رِفریشر کورسز بھی شروع کیے گئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کے درپیش مسائل کے حل کے لئے سٹیزن ٹریفک پولیس لائیزان کمیٹی کو فعال کر دیا گیاہے ،شہریوں سے اپیل ہے کہ دورا ن ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس سے تعاون کریں تا کہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے، اسلام آباد پولیس حادثات کی روک تھام اور قانون کی بالا دستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اورموجودہ وسائل میں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔