راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ نیو ٹاؤن نے،شہریوں کے موبائل،رقم اور دیگر سامان کی چوری میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چوری شدہ 02 موبائل اور موبائلوں و دیگر مسروقہ اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 73 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کے موبائل،رقم اور دیگر سامان کی چوری میں ملوث 02 رکنی کو گینگ گرفتار،گرفتار ملزمان میں حمزہ اور عامر شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ02 موبائل اور موبائلوں و دیگر مسروقہ اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 73 ہزار روپے برآمدہوئے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔