ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا ڈولفن ہیڈ کوارٹرز، اینیمل ریسکیو سنٹر اور سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا ڈولفن ہیڈ کوارٹرز، اینیمل ریسکیو سنٹر اور سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ، ایس ایس پی آپریشنز نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں،انچارج ڈولفن نے ایس ایس پی آپریشنز کو ایس او پی اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی، انچارج اینیمل ریسکیو سنٹرنے فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی،ایس ایس پی آپریشنز نے راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کا جائزہ لیا،سیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی میں جرائم کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مددگار ہو گا، ایس ایس پی آپریشنز۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز، اینیمل ریسکیو سنٹر اور سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں،انچارج ڈولفن نے ایس ایس پی آپریشنز کو ایس او پی اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارنے کہا کہ دوران گشت ایس او پی کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کو یقینی بنائیں،موثر پٹرولنگ کرتے ہوئے مستعدی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں.

ایس ایس پی آپریشنز نے اینیمل ریسکیو سنٹر کا دورہ کیا،انچارج اینیمل ریسکیو سنٹرنے فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی،ایس ایس پی آپریشنز نے راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کا جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی میں جرائم کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مددگار ہو گا، راولپنڈی پولیس امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔