ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا راول ڈویژن کے تھانوں کا دورہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا راول ڈویژن کے مختلف تھانوں کا دورہ،ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ رتہ امرال، گنجمنڈی، سٹی اور پیرودہائی کا اچانک دورہ کیا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی او سٹی اور ایس ایچ اوز نے تھانوں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفینگ دی.

ایس ایس پی آپریشنز نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور تھانوں کی بلڈنگز سمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،چیف ٹریفک آفیسر نے ایس ایس پی آپریشنز کو ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے راول ڈویژن کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ رتہ امرال، گنجمنڈی، تھانہ سٹی اور پیرودہائی کا اچانک دورہ کیا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی او سٹی اور ایس ایچ اوز نے تھانوں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفینگ دی،ایس ایس پی آپریشنز نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور تھانوں کی بلڈنگز سمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا.

ایس ایس پی آپریشنز نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،چیف ٹریفک آفیسر نے ایس ایس پی آپریشنز کو ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔