راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ مورگاہ نے،3 0روز قبل گھروں میں کام کاج کرنے والی خاتون کا موبائل فون لے کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار،مسروقہ موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 0روز قبل گھروں میں کام کاج کرنے والی خاتون کا موبائل فون لے کر فرار ہونے والے ملزم حسنین کو گرفتارکر لیا، ملزم سے مسروقہ موبائل فون برآمدہوا، ملزم نے گھر میں کام کاج کرنے کے لیے نمبر مانگا جونہی گاڑی کے پاس گئی ملزم میرا موبائل لے کر فرار ہو گیا،مورگاہ پولیس نے ہیومین و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لا کر ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے زیر استعمال گاڑی و موبائل قبضہ پولیس میں لے لیے، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔