راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ وارث خان نے امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان مراد ، عمر ، ندیم ، کو گرفتار کر لیا اشتہاری مجرمان پولیس کو مطلوب تھے جبکہ دوسری جانب پتنگ سپلائرز کے 3 ملزمان بلال ، توفیق ، مہربان ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے پتنگے اور ڈوریں برامد ہوئی .
ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا جبکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی .