راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم جاری،پولیس افسران کے تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرز، طالب علموں کو پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کیا، تھانہ مورگاہ، گنجمنڈی اور وارث خان کے علاقہ میں تعلیمی اداروں میں لیکچرز دئیے گئے، لیکچرز کے ساتھ ساتھ آگاہی واکس کا بھی اہتمام کیا گیا، تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا، جس میں پولیس افسران، انجمن تاجران، مصالحتی کمیٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم جاری ہے،پولیس افسران نے تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرز دئیے، طالب علموں کو پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کیا، تھانہ مورگاہ، گنجمنڈی اور وارث خان کے علاقہ میں تعلیمی اداروں میں لیکچرز دئیے گئے، لیکچرز کے ساتھ ساتھ آگاہی واکس کا بھی اہتمام کیا گیا، تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا، جس میں پولیس افسران، انجمن تاجران، مصالحتی کمیٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ خطرناک، جان لیوا اور قابل تعزیز جرائم ہیں، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے نہ صرف اپنی بلکہ دیگر افراد کی جان کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے،.
پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، پتنگ بازی میں ملوث ہونے سے نہ صرف بچوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے بلکہ ان کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں اس خطرناک جرم سے روکیں، جن چھتوں سے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی جائے گی ان کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، بطور معاشرہ اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔