اسلام آباد(کرائم رپورٹر) پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری،تھا نہ کھنہ، تھا نہ نون، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن اور تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیمو ں نے پتنگ فروشی میں ملوث 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد،پتنگ فروشی کے نقصانا ت اور اس کے سدبا ب کے حو الے سے ضلع بھر کے تھا نہ جا ت کے ایر یا کی مساجد میں اعلان کیے گئے ہیں، پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے .
آپ کے اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لئے معذورر یا موت کا شکار ہو سکتا ہے ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا پتنگ با زوں و فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے،اس سلسلے میں تھا نہ کھنہ، تھا نہ نون، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن اور تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیمو ں نے 06ملزمان کو کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضانے کہا کہ پتنگ فروشی کے نقصانا ت اور اس کے سدبا ب کے حو الے سے ضلع بھر تھا نہ جا ت کے ایر یا کی مساجد میں اعلان کیے گئے ہیں، پتنگ بازی قانوناً جرم ہے.
پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے آپ کے اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لئے معذورر یا موت کا شکار ہو سکتا ہے،کیمیکل ڈور کے استعمال سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو نے کا اندیشہ ہے اس غیر قانونی کام میں ملوث لوگ کیمیکل ڈور کا استعمال کرکے معصوم لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں بعض لوگ یہ محض تفریح کا سامان سمجھتے ہیں حالانکہ ایسا ہرگز نہیں،یہ کھیل بہت سارے حادثات کو جنم دیتا ہے جن میں کیمیکل ڈور کا استعمال ہے جو بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے ناصرف بجلی کے تعطل کا موجب بنتی ہے.
بلکہ انسانی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن جاتی ہیں،جبکہ پتنگ بازی کے دوران نوجوان گھروں کی چھتوں سے گر کر عمر بھر کے لئے معذوری کا شکار بھی ہوجاتے ہیں،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور پتنگ بازی نہ کرنے دیں،اس کے علاوہ تمام شہریوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس جرم کی روک تھام کے لئے اپنے اردگرد نظر رکھیں اگر ان کے علاقے میں پتنگ سازی کی فیکٹری ہے یا پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والی دکان ہے یا کوئی شخص خفیہ طور پر اپنے گھر وں میں پتنگ فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے تو فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار- “15 پر اطلاع کر یں۔