راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ آراے بازار نے،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 03ملزمان گرفتار،چھینا گیا رکشہ،مسروقہ رقم 6500 روپے اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نظام حسین، دیدار اور ساجد شامل ہیں،ملزمان سے چھینا گیا رکشہ،مسروقہ رقم 6500 روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ارآے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
