تھانہ روات،مرغوں کی لڑائی پرجواء کھیلنے والے 07 قمار باز گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ روات نے،مرغوں کی لڑائی پرجواء کھیلنے والے 07 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 40 ہزار روپے، 06 موبائل فونز برآمد، موقعہ سے 03 مرغے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پرجواء کھیلنے والے 07 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں حامد، شاہد، حسنین، اویس، وسیم، اشتیاق اور دائم شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 40 ہزار روپے، 06 موبائل فونز برآمد، موقعہ سے 03 مرغے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگرمعاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔