ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ، میٹنگ میں ایس پی صدر، پوٹھوہار ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور محرران کی شرکت،میٹنگ میں افسران نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس اور تفتیش کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سینئر افسران زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش کی نگرانی کریں اور تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کریں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ میں ایس پی صدر، پوٹھوہار ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور محرران کی شرکت.

میٹنگ میں افسران نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس اور تفتیش کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ سینئر افسران زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش کی نگرانی کریں اور تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کریں،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے بروقت چالاننگ یقینی بنائی جائے، سپروائزری افسران سنگین مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ لیں،ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائےمنشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق جرائم کی روک تھام، بہترین سروس ڈیلیوری اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے.