شہر ی کی مسخ شدہ نعش بو ری میں ڈال کر ویر انے میں پھینک کر فرار ہو نے والا ملزم گرفتار ، ایس پی رورل کا ظم نقوی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)شہر ی کی مسخ شدہ نعش بو ری میں ڈال کر ویر انے میں پھینک کر فرار ہو نے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار، واردات میں استعمال ہو نے والا مو ٹر سائیکل بھی برآمد، ملزم نے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمر اہ مقتول کو قتل کرکے نعش بوری میں ڈال کر ویر انے میں پھینک دی تھی ،تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل زون کا ظم نقوی نے ریسکیو 15 فیلڈ آفس میںاہم پر یس کا نفرنس کی، پریس کانفرنس میں انہوں نے تھانہ نیلور کی حدود میں اندھے قتل کی واردات کے حوالے سے ہونے والی تفتیش کے متعلق اہم گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ تھانہ نیلور پولیس کو شہر ی محمد مجید سکنہ پہو نٹ نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا فیسر مجید گھر واپس نہیں آیا ہے اور اس کا فون نمبر بھی بند ہے، جس کو نامعلوم ملزمان نے اغو اءکرلیا ہے، اس کی تلا ش میں مدد کی جا ئے.

پولیس ٹیم نے شہر ی کی درخو است پر فوری مقدمہ نمبر38 درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی، مو رخہ 27جنوری 2025کو تھا نہ نیلور کے ایر یا سمبلی ڈیم روڈ نزد ٹنل سے ایک شخص اسم و مسکن نامعلوم کی مسنح شدہ بو ری بند نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شنا خت فیسر مجید کے نام سے ہو ئی،ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے وقوعہ کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے احکا ما ت جا ری کیے،ایس پی رورل زون کی زیر نگر انی تھا نہ نیلوراور ہو می سائیڈ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزم تنویر حسین کو گرفتارکر کے واردات میں استعمال ہو نے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا، وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتار ی کا تحرک جا ری ہے، پر یس کا نفرنس کے دوران ایس پی رورل کا ظم نقوی نے بتا یا کہ کہ جرائم،تشدد اور قتل کے واقعات کے انسداد کے لئے اسلام آباد پولیس بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزم کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا.