اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وفاقی دارلحکومت کے مختلف مقامات پرغیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،پولیس ٹیموں نے سڑکوں کے ساتھ لگی غیرقانونی ریڑھیاںاورسامان کو ہٹا یا،جن مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ان میںبھارہ کہو،منڈی موڑ، کھنہ پل اور لہتراڑ روڈ شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میںغیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.
جن مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ان میں بھارہ کہو،منڈی موڑ، کھنہ پل اور لہتراڑ روڈ شامل ہیں،آپریشن کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹیموں نے سڑکوں کے ساتھ لگی غیرقانونی ریڑھیاںاورسامان کو ہٹا یا،غیرقانونی تجاوزات ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کررہی تھی،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے پولیس ٹیموں کو غیرقانونی تجاوزات کیخلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کہ راہگزر سے تجاوزات ہٹانے کا مقصد ٹریفک روانی کو بہتر بنانا ہے،جبکہ دیگر علاقوں جہاں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہورہی ہے وہاں پر بھی آپریشن جاری رکھا جائے گا،شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کے متعلق اسلام آباد پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر فوری اطلاع دیں۔