راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ آر اے بازار نے چند روز قبل گاڑی کی ڈگی سے ملنے والی لعش کا معاملہ حل کردیا ، مقتول عبدلوہاب کے قریبی دوست علی حسنین ، غلام حبیب ، فرید ، تینوں دوست نکلے ۔ ملزمان نے معمولی رنجش اور تلخ کلامی پر مقتول عبدلوہاب کو قتل کردیا بعد ازاں اپنا جرم چھپانے کے لیے لعش کو گاڑی کی ڈگی میں بند کرکے گاڑی تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں کھڑی کردی تھی ،ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔