راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالدہمدانی کی ایس ڈی پی او کینٹ آفس میں کھلی کچہری،ایس ایس پی آپریشنزکاشف ذوالفقار، اے ایس پی ٹیکسلا، ڈی ایس پی کینٹ اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری قانونی کاروائی کا حکم دیا، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کی جانب سے متعدد درخواستوں پر سی پی او سید خالدہمدانی کا نوٹس، ڈی ایس کینٹ کو اس حوالے سے مسائل کے حل کے لیے قانون کے مطابق کاروائی کا حکم، سوسائٹی متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جائے.
تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔