اسلام آباد پولیس اورکینیڈین پولیس کے مابین پولیس لائنزہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیںدوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) اسلام آباد پولیس اورکینیڈین پولیس کے مابین پولیس لائنزہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیںدوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد ،کرکٹ میچ کا مقصد دونوں ممالک کے پولیس ڈیپارٹمنٹس کے مابین دوستانہ روابط کو مضبوط بناتے ہوئے جرائم کے سدباب اور امن و امان کیلئے مشترکہ تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے،جبکہ پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی ،صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما کرنامقصودہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس اورکینیڈین پولیس کے درمیان پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںدوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا.

جس میں پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر چیف کمشنر محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، چیمبر آف کامرس کے عہدیداران ،اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران، کینیڈا کے سفارتکاروں،کھلاڑیوں ،ایونٹ آرگنائزرز سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمان نے شرکت کی،کینیڈین پولیس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اور مقررہ آورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 169رنز کا حدف دیا،اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے حدف کاتعاقب کرتے ہوئے 18آوررز میں 7وکٹوں کے نقصان پر حدف حاصل کیااورمیچ اپنے نام کیا،میچ کے اختتام پرمہمان خصوصی اور آئی جی اسلام آباد نے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کی اور فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا.

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ کرکٹ میچ کا مقصد دونوں ممالک کے پولیس ڈیپارٹمنٹس کے مابین دوستانہ روابط کو مضبوط بناتے ہوئے جرائم کے سدباب اور امن و امان کیلئے مشترکہ تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے،جبکہ پولیس افسران کی حوصلہ افزائی ،صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما کرنامقصودہے،انہوں نے مزید کہا کہ کھیلیں شخصیت میں نکھار، کردار میں پختگی اورصحت مند معاشرے کو فروغ دیتی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میںبھی کھیلوں کے میدان میں ایسی سرگرمیاںجاری رہیں گی۔