اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی محمد جو اد طا رق نے بطور ڈی آئی جی اسلام آ باد اور ایس ایس پی شعیب خان نے بطور ایس ایس پی آپریشنز اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی محمد جو اد طا ر ق نے بطور ڈی آئی جی اسلام آ باد اور ایس ایس پی شعیب خان نے بطور ایس ایس پی آپریشنز اپنے عہدوںکا چارج سنبھال لیا، ڈی آئی جی اسلام آ باد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو واضح ہونا چاہئے کہ ہم سب نے مل کر قانون کی پاسداری اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، اس کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دینا ہے اور اس سارے عمل میں میرے سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہو کہ وہ یونیفارم کی طاقت کا غلط استعمال کرے گا تو یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا.
کر پشن پر زیر وٹا لر نس ہے، ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے اور وہی افسر ہماری ٹیم کا حصہ رہے گا جو قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے پولیس رولزکے تحت اپنے فرائض کو بطریق احسن سرانجام دے گا،انشاءاللہ ہم سب ملکر ایک ٹیم کے طور پر اس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جو اد طا رق کا شمار انتہائی پیشہ ور، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسران میں ہوتا ہے،اس سے پہلے وہ بطور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اسی طرح ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان نے چارج سنبھالتے ہی تمام سٹاف کے ساتھ ملاقات کی اور مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی اور مزید بہتری کیلئے مناسب ہدایات جاری کیں، ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان اس سے پہلے بطور ایس ایس پی سیف سٹی اسلام آباد اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔