وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،24 گھنٹے کے دوران شہر بھر سے 87 پیشہ ور گداگر گرفتار ، پیشہ ور گداگروں کے خلاف مقدمات کا بھی اندراج کیا گیا ہے، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں، تھانے، اینٹی بیگری سکواڈ اور ٹریفک پولیس سڑکوں اور چوراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں.

پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے.