راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ بنی نے،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،6 مسروقہ موٹر سائیکل،رقم 10 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں حمزہ شفیق اور عبدالرحمن شامل ہیں،ملزمان سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل،رقم 10 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان ڈکیتی و چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں .جبکہ دوسری جانب،4 شراب سپلائرز گرفتار،3600 لیٹر سے زائد دیسی شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تھانہ بنی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے4 شراب سپلائرز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں مرید سلطان،ذیشان،محمد منیر اور راشد شامل ہیں،ملزم مرید سلطان سے 3 ہزار لیٹر دیسی شراب،ملزم ذیشان اور محمد منیر سے 600 لیٹر دیسی شراب جبکہ ملزم راشد سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی.
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول محمد حسیب راجہ،ایس ڈی پی او وارث خان اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔