جنوری میں راولپنڈی میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، سی ٹی او بینش فاطمہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ھیوی پبلک سروس ڈرائیورز کے لئے جاری آگاہی ورکشاپس کے ثمرات سامنے آنا شروع ھو گۓ ، جنوری میں راولپنڈی میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ ماہ جنوری میں سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے حادثات سے بچاؤ ، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور بالخصوص ٹریفک حادثات کی وجوہات اور بچاؤ کی تدابیر سے آگاہی کو ہر ممکن سطح تک پہنچانے کو یقینی بنایا گیا ، گزشتہ ماہ کی نسبت ماہ جنوری میں سٹی ایریا میں 03 مہلک حادثات اور 06 حادثات دیہی ایریا میں رونما ھوۓ جبکہ اسکے برعکس دسمبر میں راولپنڈی سٹی اور دیہی ایریاز میں 16 مہلک حادثات رونما ھوۓ تھے اور 16 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ھوا تھا، جبکہ ماہ جنوری میں 09 مہلک حادثات میں 09 قیمتی جانیں ضائع ھوئیں جو کہ دسمبر کی نسبت قدرے کم ھے۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں ہونے والے مہلک حادثات میں سے 05 ٹریفک حادثات تیز رفتاری کے باعث 01 حادثہ ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث .

01 حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے اور 02 حادثات بلائینڈ روڈ کراس کرنے کو وجہ سے پیش آۓ جن کے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ ان مہلک حادثات میں سے زیادہ تر حادثات ھیوی وھیکلز اور موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی کی وجہ سے رونما ھوۓ۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ ان سے بچاؤ کی تدابیر کے لئے ٹریفک ھیڈکوارٹرز ریس کورس میں ھیوی ، پبلک سروس ، ٹریکٹر ٹرالی اور بائیکیا و رکشہ ڈرائیورز کی آگاہی کے لئے ورکشاپس کا انعقاد کر رھی ھے اور اب تک 800 سے زائد ڈرائیورز سیف ڈرائیونگ اور لائسنس کے حصول سے متعلق تربیت حاصل کر چکے ھیں ، اس کے علاوہ ٹریفک ایجوکیشن ونگ اور سرکل افسران کے ذریعے آگاھی بھی فراہم کی جا رھی ھی ، روڈ سیفٹی ھم سب کی مشترکہ ذمہ داری ھے جس کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاھی ، ان پر عمل درآمد اور شاہراھوں پر صبروتحمل کا مظاہرہ انتہائی ضروری ھے۔