حیدرآباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر SHO نیک محمد کھوسو اور انکی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ CC-lll اور شاباشی دی گئی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ CC-l اور CC-ll کیلئے بالا افسران کو درخواست دی گئی ، اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار احمد برڑو, ڈی ایس پی کینٹ ڈاکٹر صفی اللہ اور ڈی ایس پی لطیف آباد گل حسن تھیبو بھی موجود تھے ،چند روز قبل تھانہ اے سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر 8 میں سیٹھ عبدالطیف کے بنگلے پر چوکیداری پر معمور علی نواز سمیجو کے ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان جو بنگلے میں چوری کی نیت سے آئے تھے مزاحمت پر قتل کرکے فرار ہوگئے تھے .
ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور انکی ٹیم نے مرڈر اور چوری کے اس کیس کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں تمام تیکنیکی و خفیہ انفارمیشن کے زریعے نہ صرف ٹریس کیا البتہ اس واردات میں ملوث دونوں ملزمان فیضان اور ارسلان کو بھی گرفتار کرلیا ،اس موقع پر بنگلے کے مالکان اور فوتی کے ورثاء بھی موجود تھے جنہوں نے حیدرآباد پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے SSP حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی، SHO نیک محمد کھوسو اور انکی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پولیس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا .