راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ بنی نے شہری کو اغواء کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، مغوی بحفاظت بازیاب، ملزمان حسن اور علی رضا نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری امان اللہ کو اغواء کیا تھا، تھانہ بنی پولیس نے ہیومین انٹیلی جینس و ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان حسن اور علی رضا کو گرفتار کرکے مغوی امان اللہ کو بازیاب کروا لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے شہری کو اغواء کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرلیا،گرفتار ملزمان میں حسن اور علی رضا شامل ہیں، ملزمان حسن اور علی رضا نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری امان اللہ کو اغواء کیا تھا، تھانہ بنی پولیس نے ہیومین انٹیلی جینس و ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان حسن اور علی رضا کو گرفتار کرکے مغوی امان اللہ کو بازیاب کروا لیا،ملزمان کے زیر استعمال کار اور جعلی نمبر پلیٹیں بھی قبضہ پولیس میں لی گئیں ہیں،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، مغوی کی فوری بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول نے ایس ڈی پی او وارث خان اورتھانہ بنی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
