تھانہ دھمیال ،15 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والاملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ دھمیال نے،15 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والاملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم تصور نے میرے 15 سالہ بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،دھمیال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم تصور کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔