بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری،سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ گوجر خان کے تہرے قتل کے مقدمہ میں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سب انسپکٹر محمد مسعود کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ گوجر خان کے تہرے قتل کے مقدمہ میں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سب انسپکٹر محمد مسعود کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا،تینوں مجرمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنائی گئیں، مجرمان کو موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ سے قرار واقعی سزائیں سنائی گئیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران شاباش اور انعام کے مستحق ہیں،قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔